urdu word for story - top urdu story

 مینا اور اس کا دوست

urdu word for story
urdu word for story

بینا، راجو اور ان کا طوطا مٹھو سکول کی طرف جارہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ان کی استانی ایک نئے لڑکے اور اس کی ماں سے باتیں کر رہی تھی۔ وہ اپنی عمر سے بہت چھوٹا نظر آرہا تھا۔

را جو ایسا لگتا ہے کہ ایک نیا لڑ کا ہمارے سکول میں داخل ہوا ہے۔

مینا میں سوچ رہا ہوں اس کا نام کیا ہے؟

نئے بچے کا نام سمیر تھا۔ استانی نے اسے مینا کے ساتھ بٹھایا تھا۔ مینا کو جلد ہی پتہ چل گیا کہ سمیر کو کلاس کے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ او ہو۔۔۔ میں۔۔۔ یہ نہیں کر سکتا !

آدھی چھٹی میں مینا نے استانی سے سمیر کے بارے میں پوچھا۔ اوہ ۔۔۔ استانی جی میں اس کی مدد کروں گی استانی: سمیر کو لکھنا بالکل نہیں آتا۔

urdu word for story

بہت سے دوسرے بچوں کو سمیر کے بارے میں سمجھ نہیں آئی۔ اگلے ہی روز مینا نے دیکھا کہ مانی اور اس کے دوست سمیر کو تنگ کر رہے ہیں سمیر کیا تم گیند کو پکڑ سکتے ہو؟ پکٹر وسمیر پکڑو!

urdu word for story
urdu word for story

بیچارا سمیر ! اس نے بہت کوشش کی لیکن ہر بار گیند اس کے ہاتھ سے نکل گئی، مینا کولڑکوں کا یہ رویہ بہت برا لگا مانی ! سمیر کو تنگ مت کرو! اس کوہ کیلا دو! رکو ارکو!


مینا اور راجو نے سمیر سے دوستی کرنے کا فیصلہ کیا شام کو ہمارے گھر آؤ اور ہم کھیلیں گے! ہم خوب مزہ کریں گے۔

urdu word for story

سمیر اس دوستی پر بہت خوش تھا۔ اس نے سکول کے برآمدے میں ایک پلا دیکھا۔ یہ مانی کا پلا تھا۔ پہلے نے سمیر کا پھیلا ہوا ہا تھ چاٹنا شروع کر دیا اور دوبارہ مسکرانا بھی شروع کر دیا۔


کلاس میں سمیر کواس کی کاپی نہیں ملی۔ اس نے سب جگہوں پر ڈھونڈا۔ مینا کو پتا تھا کہ مانی اور اس کے دوست اس کو تنگ کر رہے ہیں مانی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھو مٹھو۔ مجھے پتا ہے کہ اس نے سمیر کی کاپی چھپائی ہے۔

urdu word for story

مٹھو نے مانی کی قمیض کے نیچے کوئی چیز دیکھی ۔ وہ اس کی طرف جھپٹا اور اس کا کالر کھینچا اور سمیر کی کتاب نیچے گر گئی۔ مدد کرو! مجھ سے دور چلے جاؤ!


سمیر کتاب واپس ملنے پر بہت خوش تھا۔ استانی کو پتہ چل گیا کہ کیا ہوا تھا اور وہ بہت پریشان تھی۔ بچوں کو محسوس ہوا کہ سمیر کو تنگ کرنا ٹھیک نہیں تھا کیا آپ کو اپنے نئے دوست کے ساتھ یہ سلوک کرنا چاہیے ؟ کیا آپ کو یاد نہیں ہم نے کہا تھا کہ ہر ایک کو پیار اور دوستی کی ضرورت ہوتی ہے؟

urdu word for story

چھٹی کے بعد سمیر مینا اور راجو کے ساتھ گھر گیا۔ وہ مینا کے گھر کے باہر دوکاندار کے بیٹے بابو سے ملے۔

السلام علیکم بابو!

و علیکم السلام بچو! ہاں میں مکمل ڈاکٹر بن گیا ہوں۔

بابو کیا تم اب مکمل ڈاکٹر بن چکے ہو؟


مینا نے سمیر کو بابو سے ملوایا۔ لیکن سمیر اپنی ہی دنیا میں کھویا ہوا تھا۔ السلام و علیکم سمیرا۔

urdu word for story

سمیرا چانک ہی چلا گیا۔ وہ بالکل بھول گیا تھا کہ وہ مینا اور راجو کے ساتھ کھیلنے کیلئے آیا تھا۔ را جو اس کے ساتھ جاؤ! اور دیکھنا کہ وہ سیدھا گھر کے راستے پر ہی جائے۔۔


بابو مینا کے گھر گیا۔ ہر کوئی با بوکود یکھ کر بہت خوش تھا۔ لیکن مینا یہ جاننا چاہتی تھی کہ سمیر مختلف کیوں تھا۔ او ۔۔۔۔۔ وہ اپنی عمر کے لڑکوں سے بھی عمر میں کم نظر آتا ہے سمیر بہت کی چیزیں نہیں سمجھ پاتا اور اس کو پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔۔ اس کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

urdu word for story

با بوسوچ میں گم تھا۔۔۔ پھر اس نے اپنی میڈیکل کی کتابوں میں سے چند تصاویر سب کو دکھائیں۔


بابو نے سمجھایا کہ اگر ماں بننے والی عورت آئیوڈین کی مناسب مقدار نہ لے تو جو بچہ پیدا ہوگا اس میں آئیوڈین کی کمی ہوگی ۔ اگر اپنی عمر کے شروع میں کوئی بچہ آئیوڈین کی مناسب مقدار حاصل نہیں کر پاتا تو اس کا ذہن متاثر ہو سکتا ہے۔ یہ نقصان کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔

urdu word for story

ہونے بتایا کہ بچپن میں آئیوڈین کی کم سے سکھنے اور چیزیں یادرکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ کبھی کبھار بچوں کو سنے اور بولنے میں مشکل ہوتی ہے اور ان کی نشو و نما بھی متاثر ہوتی ہے۔ بڑے ہونے پر اس طرح کے بچے اس کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے جیسے دوسرے لوگ کرتے ہیں۔ ذہن کی نشو ونما کے شروع کے سالوں میں اگر اسکی پر قابو پا لیاجائے تو بچہ بالکل ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر دماغ کو نقصان پہنچے تو یہ کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

آئیوڈین کی کمی سے گلہڑ کی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔

urdu word for story

سمیر کی ماں کو گلہڑ کی بیماری ہے پھر وہی ہوتا ہے جیسے کہ میر کے ساتھ ہو رہا ہے۔ سمیر کی ماں کو گلہڑ ہے! با بو ہم آئیوڈین کی کمی پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟


بابو نے آئیوڈین ملا نمک ہاتھ میں لیا اور اس کے بارے میں بتایا آئیوڈین ملا نمک اس بیماری سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔ تمہیں اس کی ایک خاص مقدار روزانہ لینی چاہئے۔

urdu word for story

امی اور ابو نے مان لیا کہ وہ آئندہ سے ہمیشہ آئیوڈین ملانمک استعمال کریں گے دادی اب آپ کو کبھی گلہڑ نہیں ہوگا۔


اس رات مینا نے خواب دیکھا کہ سمیر دوسرے بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی کھیل رہا ہے اور ہر کوئی اسے پیار کر رہا ہے!

urdu word for story

اگلی صبح مینا کو یہ محسوس ہوا کہ یہ خواب ضرور پیچ ہوگا او۔۔ مٹھو! سمیر کو پیار اور محبت اور بہت سارے دوستوں کی ضرورت ہے۔


اسی روز مینا اور راجو اپنے ابو کے ساتھ مارکیٹ گئے  براہ مہربانی ۔۔۔ ایک آئیوڈین ملے نمک کا پیکٹ دیجئے۔

urdu word for story

مینا نے پیکٹ کی طرف دیکھا۔ اس نے دیکھا کہ پیکٹ پر آئیوڈائز نہیں لکھا ہوا ہے یہ سارے ایک جیسے ہیں ۔۔۔۔ لے جاؤ یا چھوڑ دو! یہ آئیوڈائزڈ نمک نہیں ہے۔


اتنے میں بابو سامنے آیا۔ اس نے اپنے والد (دوکاندار) کو آئیوڈائز ڈنمک کی اہمیت بتائی اور اسے یہ پیکٹ تبدیل کرنے کا کہا۔

urdu word for story

اگلے روز سکول میں پریشان حال مانی نے مینا اور راجو کو بتایا کہ کالا، اس کا چھوٹا پلا کہیں گم ہو گیا ہے۔ اس کے سب دوستوں نے کالا کو ڈھونڈا میرے کالا کوکس نے اٹھایا ہوگا ؟


اتنے میں پاس ہی ایک جھاڑی سے سمیر نمودار ہوا ۔ وہ برے حال میں تھا اور گندا تھا اور اس نے بہت پیار سے کالا کو گود میں اٹھایا ہوا تھا۔ کالا ! کالا ! میں ۔۔۔ میں نے اسے گڑھے میں سے ڈھونڈ لیا ، وہ گر گیا تھا اور نکل نہیں پارہا تھا۔

urdu word for story

مانی کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس نے سمیر کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور اسے دوستی کرنے کا کہا۔ سمیر مسکرایا اور مینا نے دیکھا کہ اس کا خواب سچ ہو گیا۔


اس کے بعد ڈاکٹر بابو مینا کے سکول آئے ۔ پھر انہوں نے بتایا کہ یہ کیسے دیکھا جائے کہ نمک آئیوڈین ملا ہے یا نہیں یہ بہت ہی آسان ہے اس عمل کو گھر میں آسانی سے کیا جاسکتا ہے ۔۔ تم سب اس کو کر سکتے ہو۔


بابو نے مینا اور اس کے دوستوں کو یہ بتایا: پکے ہوئے چاولوں کے پانچ دانے ایک پلیٹ میں ڈالیں ان پر ایک نمک کا بھرا ہوا چھچ ڈالیں اس کو اچھی طرح ملالیں اس میں دو لیموں کے قطرے ڈالیں اگر نمک آڈئیوین ملا ہوا تو آمیزے کا رنگ بنفشی ہو جائے گا۔

(یونیسف بھی سالٹ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرتا ہے۔ اگر اس محلول کے دو قطرے آئیوڈین ملے نمک پر ڈالے جائیں تو وہ بنفشی ہو جائے گا )

urdu word for story
urdu word for story

بینا، راجو ہمیں مانی اور مٹو بھی سب کو بتاتے ہیں کہ اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ گھر میں استعمال ہونے وال نمک آئیوڈین ملا ہے۔ کیا آپ بھی اپنے گھر میں آئیوڈین ملا نمک استعمال کرتے ہیں؟

Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved