ہمیں کتابوں سے پیار ہے
urdu short stories for class 2 |
و چھٹیکا دن تھا۔ مینا، راجو اوران کی دوست سومی نے اپنا سارا کام مکمل کر لیا تھالیکن سخت گرمی کی وجہ سے وہ کھیل نہیں سکتے تھے۔ وہ اپنی ایک ہی کہانی کی کتاب کو بار بار پڑھتے تھے۔
مجھے بالکل مزا نہیں آ رہا
سومی ایک ہی کتاب بار بار پڑھ کر اکتا گئی تھی اور اسے کتاب کا ایک ایک لفظ یا د ہو گیا تھا۔ وہ سوچتے ، کاش ان کے پاس پڑھنے کے لئے مزید کتا بیں ہوتیں ! کاش کوئی ہمیں کہانیوں کی نئی کتا بیں دے
تب ہی مینا کے ذہن میں ایک خیال آیا ! وہ کتابوں کا انتظار کیوں کریں؟ وہ خود کتا بیں بنا سکتے ہیں ! سومی اور راجو نے بھی اس خیال کو پسند کیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ابھی سے اس پر کام شروع کریں گے اور انھوں نے اپنے سب دوستوں کو بھی اس بارے میں بتایا۔ میں جا کر باقی دوستوں کو بھی بتاتا ہوں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہم لکھ سکتے ہیں ہم خود بنا سکتے ہیں
urdu short stories for class 2 |
کچھ ہی دیر بعد سب ہی بچے اس کام میں لگ چکے تھے۔ ہر ایک کے پاس کاغذ ، رنگ ، پنسل ، ربڑ اور اپنی کہانی کے لیے اپنی ایک الگ سوچ تھی ۔۔
میری کہانی گاؤں کے میلے کے متعلق ہے
میری کہانی بارش کے متعلق ہے
انھوں نے رنگ بھرنے اور لکھنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ۔ جب کہانیاں تیار ہوئیں تو لڑکیوں نے صفحات کو جمع کر کے سی دیا۔
میں طوطوں کے متعلق لکھ رہا ہوں !
اگلے دن جب اُستانی کلاس میں آئی تو وہ یہ سب دیکھ کر بہت حیران ہوئی!
یہ بہت عمدہ ہے!
urdu short stories for class 2 |
وہاں ہرطرف کا ہی تھیں کچھ کہا میں کمرے میں لٹکائی گئیں تھیں اور سب کتابیں بہت رنگین اور خوبصورت تھیں۔
New Urdu short story with imeges
استانی کہانیوں کی ان کتابوں سے بہت زیادہ خوش تھیں ۔ یہاں تک کہ وہ یہ کتا بیں سکول انسپکٹر کو دکھانا چاہتی تھی ۔ ۔ سکول انسپیکٹر سکول کے معائنہ پر ہیں وہ یقینا ان کتابوں کو بہت پسند کریں گی !
urdu short stories for class 2 |
سکولانسپکٹر کتابوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئی۔ وہ سوچ بھی نہیںسکتی تھیں کہ سکول کے بچے اس قدر تخلیقی کام کر سکتے ہیں۔ وہ ان کے اس آئیڈیا کو تمام دوسرے سکولوں میں متعارف کروانا چاہتی تھیں۔ کتنا اچھا ہوا گر سکول کے تمام بچے اپنے لیے کہانی کی کتابیں خود بنانا شروع کر دیں!
استانی یہ سوچ کر بہت خوش تھیں کہ ان کے سکول میں ہر طرح کے عنوانات پر کتابیں بن سکتی ہیں۔ مزا ہی مزا ہم بہت لطف اندوز ہوں گے! اب ہم اپنے لیے کہانیوں کی تمام کتا بیں خود بنا سکتے ہیں !
اب مینا اور اس کے دوستوں کے پاس پڑھنے کے لیے کہانیوں کی بہت سی کتابیں تھیں اور اُستانی نے مزید کتابیں بنانے میں ان کی مدد کی ۔ اب بچے کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور یہ سب مینا مینا کی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے!
urdu short stories for class 2 |
ہمیں کتابوں سے پیار ہے
0 Comments