کھیل کھیل میں سیکھنا
urdu short stories for childrens |
مینا کے گھر اکثر مہمان آتے رہتے ہیں۔ اس دن روبی اور اس کی بیٹی پنکی اس کے گھر آئیں وہ گاؤں میں کچھ دن رہنے آئی تھیں۔ دو ہفتوں کیلئے روبی تم کتنے دن کے لیے آئی ہو؟
پینکی و سکول سے تغیر حاضر ہو نا پڑ رہاتھی مگر وہ اس بات سے بالکل بے فکر تھی۔ پنکی تم سکول کو بہت یاد کر رہی ہو گی ! مجھے سکول جانا بالکل پسند نہیں
یہ سن کر مینا کو بہت حیرانگی ہوئی۔ وہ اور اس کا بھائی راجو سکول سے بہت پیار کرتے تھے۔ ہو سکتا ہے پنکی جب کل میری کلاس میں جائے تو اس کی یہ سوچ بدل جائے ۔۔۔۔ تم کل ہمارے سکول آنا مینا کی اُستانی بچوں کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے پیش آتی ہے ہم بہت لطف اندوز ہوں گے.
urdu short stories for childrens |
اگلے دن پنکی اور روبی گاؤں کے سکول گئیں ۔ تمام بچے اُستانی کی کلاس میں بہت خوش تھے۔
کلاس باہر کھلی فضا میں بھی پڑھائی کے لیے گئی ، بچے صرف اُستانی کی باتیں سن کر نہیں بلکہ وہ خود دیکھ کر اور سوالات کے ذریعے سیکھ رہے تھے۔ پنکی نے اس طرح کی کلاس پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ کیا تم ہماری کلاس میں شامل ہونا چاہتی ہو؟
پورا دن بچے سیکھنے کے ساتھ ساتھ لطف بھی اُٹھاتے رہے، پنکی کو احساس تک نہیں ہوا کہ وہ پڑھائی کر رہی تھی ۔
بچوں نے ایک دوسرے کی مدد کی اور اکٹھے کام کرتے رہے، وہ بہت خوش تھے۔ اور ان کی استانی ہمیشہ ان کی مدد کے لیے ان کے ساتھ رہتی تھیں۔
جب چھٹی کا وقت ہوا تو پنکی گھر نہیں جانا چاہتی تھی ، اب اس کی سمجھ میں آگیا کہ مینا اور راجو اپنے سکول سے کیوں اتنا پیار کرتے ہیں ! مجھے مینا کا سکول بہت پسند آیا !
روبی نے اپنی بیٹی کو پہلے بھی اتنا خوش نہیں دیکھا تھا۔ کاش تمام سکول مینا کے سکول جیسے ہوتے.
استانی کی رائے میں بچے کھیل کھیل میں زیادہ سیکھتے ہیں۔ ہر سکول ہمارے سکول کی طرح بن سکتا ہے.
مزید کہانیاں پڑھنے کے لیے لنک پر کریں
0 Comments