زندگی کی خوبصورتی دو چیزوں سے ہے۔
1. آپ اپنی زندگی سے مطمئن ہوں.
2. جو لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں آپ ان کی قدر جانتے
ہوں.
صبر اور شکر دو ایسی نعمتیں ہیں۔ جو انسان کی زندگی
کو خوبصورت اور پرنور بنا دیتیں ہیں۔
قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ کہ اللہ تعالی کی ذات
ایک مقررہ وقت پر جو چیز تمہیں پسند ہے وہ لائے گا۔
پھر تم حیران ہو کر
رہ جاؤ گے۔
جب بھی تم سے کوئی چیز چھین لی جاتی ہے تو پریشان
مت ہونا کیونکہ اس میں تمہاری بہتری ہوتی ہے۔اور اللہ
تعالی کی ذات ہو بہو تمہیں وہ چیز دوبارہ پھر لوٹا دے
گا۔ایسے موقع پر خدا ہمیں صبر عطا کرے کیونکہ صبر
کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔اور اللہ سب کو غموں سے بچا کے
رکھے۔
جو چیز آپ کو بہت زیادہ خوبصورت لگتی ہے۔ آپ اس
کے ملنے تک صبر کرتے ہیں۔ پھر جب اللہ تعالی کی
ذات وہ چیز تمہیں عطا کرتی ہے تو تمہیں اپنی خوشی کا
اظہار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
جب آپ کے سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں اور آپ کے
صبر کی آخری حد ہوتی ہے۔ آپ اپنے دل کو سمجھا
رہے ہوتے ہیں کہ بس تھوڑا سا اور صبر کر لو۔اور آپ
کی آنکھوں سے آنسو جاری رہتے ہیں۔ پھر جب اللہ تعالی
کی ذات وہ آپ کی من پسند چیز آپ کو عطا کرنے والا
ہوتا ہے تو آپ کے لیے 100 دروازے کھول دیتا ہے۔
بس ہمیں اپنے خدا کی ذات پر یقین رکھنا ہوتا ہے۔
beautiful quotes in urdu وہ دعا کتنی خوبصورت ہوتی ہے جو ہم دوسروں کے حق
میں کرتے ہیں۔ دعا مانگنے والے کہ دل میں چین اور
سکون پیدا کر دیتی ہے۔
جب ہم اپنے خدا سے مانگنے کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں تب
ہمارے دل میں سکون اور چین پیدا ہو جاتا ہے کہ ہم نے
اپنے خدا سے مانگا ہے۔ خدا مانگنے والے ہاتھوں کو
کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔
دعا اتنی خوبصورت ہے کہ جو چیز ہمارے نصیب میں
نہیں بھی لکھی ہوتی ہے اور ہم اپنے خدا سے دعا کرتے
ہیں۔ دعا سے وہ چیز ہمارے مقدر میں لکھ دی جاتی ہے۔
حالات برے ہوں یا اچھے صبر کرتا ہوں
ٹوٹتی نہیں امید میری اپنے خدا سے
اللہ تعالی کی ذات ہماری دعاؤں کو قبول کرتی ہیں۔ بس
صبر کرنا ہوتا ہے۔ جلدی نہیں کرنی چاہیے کہ میری دعا
قبول نہیں ہوئی ہے۔
دن اور وقت کب گزرتے گئے کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔ لیکن
جب کوئی ہمیں تکلیف آتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے
وقت گزر ہی نہیں رہا۔ پھر جب ہم اللہ تعالی کے ذات پر
یقین رکھتے ہیں اور صبر کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کی
ذات ہمیں اس پریشانی اور تکلیف سے نکال دے گا۔ تو
پھر مشکل وقت بھی آسانیوں کے ساتھ گزرنے لگتا ہے۔
اگر اپنی حقیقی خوبصورتی چاہتے ہو تو اللہ کے بندوں کی
مدد کیا کرو نہ کہ ان کو پریشانیوں میں مبتلا کیا کرو۔جب
اللہ تعالی کی ذات اپنے کسی بندے سے راضی ہو جاتی
ہے۔ تو پھر وہ ہوتا ہے ہمارے ساتھ جو ہماری سوچوں
میں بھی نہیں ہوتا۔
اگر اپنے آج اور کل کی خوبصورتی چاہتے ہو۔ پھر اللہ
تعالی کے بندوں کی مدد کرو اس طرح کے ان کو پتہ بھی
نہ چلے۔ پھر دیکھنا اللہ تعالی کی ذات تمہارے ہر دن کو
کس طرح خوبصورت بنا دیتا ہے۔
جب تم اللہ تعالی کی ذات کو راضی کرنے کی خواہش
کرتے ہو۔ اللہ تعالی کی ذات تمہیں راضی کر دیتا ہے۔
امیدیں جو وبستہ رکھتے ہیں اپنے خدا سے
کبھی خالی نہیں لوٹتے ان کے ہاتھ
beautiful quotes in urdu مایوس نہیں ہونا چاہیے اللہ تعالی کی رحمت سے۔ کیونکہ
اللہ تعالی کی ذات تمہیں عطا کرنے سے پہلے تمہارے
صبر کا امتحان لیتا ہے۔کہ تم کتنا صبر کرتے ہو اور کتنا
یقین رکھتے ہو اپنے خدا پر۔
بڑی دعاؤں کے قبول ہونے میں بہت زیادہ دیر لگتی ہے۔
ہماری دعاؤں کو سننے والی ذات اللہ کی ہے۔ کہ ہم اس
چیز کو حاصل کرنے کے لیے کتنی کوشش اور محنت
کرتے ہیں جو ہم اپنے اللہ تعالی کی ذات سے مانگ رہے
ہیں۔ وہ چیز ہمہارے حق میں بہتر ہے کہ نہیں ہے۔
جب اللہ تعالی کے ذات عطا کرنے پہ آتی ہے تو دیر نہیں
لگتی ہے۔
محنت اور کوشش ہماری زندگی کو خوبصورت بنا دیتی
ہیں اور دعائیں ہماری زندگی کو خوبصورت رنگوں سے
بھر دیتی ہیں۔
انتظار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ پھر جب ہمیں اللہ تعالی
کی ذات سے ہمیں صبر عطا کر دیتی ہے۔ تب انتظار کی
گھڑیاں بھی خوبصورت ہو جاتی ہے۔
دعاؤں کو قبول ہونے میں وقت لگتا ہے اور ہم دعا کرنا
ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہماری دعا قبول
نہیں ہوگی۔وہ چیز ہمیں نہیں ملے گی جو ہم مانگ رہے
ہیں دعا میں۔ پھر ہم اپنی بے بسی کو دیکھتے ہیں۔ اللہ
تعالی کی ذات ہمارے دلوں کو بیماریوں سے محفوظ
رکھے۔
اے اللہ مجھے صبر یوں عطا کرنا
کہ تیرے پیارے بندوں میں شامل ہو جاؤں
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ میرے لیے میرا اللہ ہی کافی ہے۔
پھر کائنات کے ہر چیز تمہیں خوشخبری سناتی ہے۔ دنیا
بھی خوبصورت اور آخرت بھی خوبصورت۔
beautiful quotes in urdu اللہ وہی کرتا ہے جو ہمارے حق میں بہتر ہوتا ہے جس
سے ہماری زندگی میں خوبصورتی آتی ہیں۔ ہمیں اللہ کے
فیصلوں سے راضی رہنا چاہیے۔
جب بھی تم پر تھکاوٹ سوار ہونے لگے۔ تب اپنے خدا کی
ذات کو یاد کرنا اور ذکر کرنا۔ جس راستے پر تم چل رہے
ہو یہ راستہ تمہارے لیے اللہ نے چنا ہے یہ یقین رکھنا
اور صبر کرنا۔
جب تمہیں کوئی راستہ نظر نہ آئے۔اللہ تعالی کی ذات سے
دعا کرنا اللہ تمہارے لیے ایک نہیں سو راستے نکال دے
گا۔
زندگی کہ ہر موڑ پر اپنی موت کو کبھی مت بھولنا۔ موت
کو یاد رکھنے سے تم ظلم سے بچ سکو گے۔ اور تمہاری
آخرت بھی خوبصورت ہوگی۔
نیکی کا ایسا بیج بو جاؤ اس دنیا میں کہ جب تم یہ دنیا
چھوڑ کر چلے جاؤ تب بھی تمہیں اس کا ثواب ملتا رہے۔
مشکل راستے تھے قدم ڈگمگا رہے تھے میرے
دعا جو کی اپنے خدا سے میں نے راستوں نے میرے
قدموں کو تھام لیا۔
چلو کوئی ایسا کام کر جائیں
کہ دنیا ہم چھوڑیں اور لوگ روئیں
beautiful quotes in english |
beautiful quotes in English |
beautiful quotes in english |
0 Comments