﷽
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
1
جو شخص حق بات کی ساتھ استدلال کرتا ہے، و
ہ کامیاب ہو جاتا ہے۔
جو شخص جاہ و شوکت کے گھمنڈ میں مغرور ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ذلیل و زبوں حال کرتا ہے۔
2
جو شخص کسی دوسرے سے محض اللہ تعالیٰ کے لئے دوستی اور محبت رکھتا ہے، وہ بہت سی برکات سے مالا مال ہو جاتا ہے۔
3
جو شخص عدل و انصاف کرتا ہے، اس کا حکم سب لوگ قبول کر لیتے ہیں۔ جو شخص اپنے نفس کی اطاعت کرتا ہے، وہ سعادت حاصل کرتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
جو شخص فقر اور محتاجی کے خیال سے اپنے ہاتھ کو خرچ کرنے سے روک لیتا ہے وہ خود بخود محتاجی اور فقر کو اختیار کرتا ہے۔
4
جو شخص لوگوں سے صلح رکھتا ہے ، وہ ان کے شر اور فتنوں سے محفوظ رہتا ہے۔
5
جو شخص عقل نہیں رکھتا ، وہ ذلیل ہو جاتا ہے اور کوئی اس کی عزت نہیں کرتا۔
6
جو شخص صرف اپنی رائے کو پسند کرتا ہے وہ سخت گمراہی اور حیرانی میں گرفتار ہوتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
7
جو شخص حق بات پر کار بند ہوتا ہے، وہ ایک بیش بہا غنیمت پاتا ہے۔
8
جس شخص میں عقل ہوتی ہے، وہ قناعت اختیار کرتا ہے۔
9
جو شخص کسی کے عیب کی تلاش میں رہتا ہے اسے کوئی نہ کوئی عیب مل ہی جاتا ہے۔
10
جو شخص زیادہ غور وفکر کر کے بات کرتا ہے، اس کی رائے صحیح اور درست ہوتی ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
11
جو شخص عذر بیان کرنے والے کو سزا دیتا ہے، وہ نہایت برا کرتا ہے۔
12
جو شخص تکبر کا جامہ اوڑھتا ہے، وہ فضل ربی اور شرافت آدمیت کا لباس اتار دیتا ہے۔
13
جس شخص پر غضب اور شہوت نفس غالب ہوں، وہ جانوروں اور چوپایوں کی صف میں شامل ہے۔ جو شخص فکر کی آنکھ بیدار رکھتا ہے، وہ اپنی ہمت کی انمایت کو پہنچ جاتا ہے۔
14
جو دوسرے لوگوں کے عیوب کی تلاش میں رہتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے عیب ظاہر کر دیتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
15
جو شخص باوجود قدرت کے سائل کو محروم رکھتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے محرومی کی سزا مل جاتی ہے۔
16
جو شخص دنیا کی رغبت چھوڑ دیتا ہے گویا وہ اپنے پروردگار کو راضی کر لیتا ہے۔
17
جو شخص لوگوں کے ساتھ مکرو فریب کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے مکر کو اس کی گردن میں ڈال دیتا ہے۔
18
جو شخص لوگوں کے ساتھ احسان کرتا ہے، اس کے کاموں کا انجام نیک ہو جاتا ہے اور اس کے لیے راہیں آسان ہو جاتی ہیں۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
19
جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے اس کا ایمان اور یقین درست و محفوظ ہو جاتے ہیں۔
20
جو شخص بدخلق ہوتا ہے، اس کے دوست اور ساتھی اسے اپنا دشمن جانتے ہیں۔
21
جو شخص اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہر فکر و غم سے باہر نکلنے کی صورت پیدا کر دیتا ہے۔
22
جو شخص اپنی آخرت کے کاموں کو سنوارتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے دنیا کے کام سنوار دیتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
23
جو شخص مال دار اور امیر ہوتا ہے، گھر والے بھی اس کی عزت و تعظیم کرتے ہیں۔
24
جو شخص دنیا کا عاشق ہو اور اس پر فریفتہ ہوتا جائے دنیا اسے غموں سے بھر دیتی ہے
25
جو شخص ذلت اور خواری میں پرورش پاتا ہے وہ عزت حاصل ہونے پر اترانے لگتا اور پاتا ہے۔
26
جس شخص کی اصلاح عزت کرنے سے نہیں ہوتی وہ ذلیل وخوار کرنے سے درست ہو جاتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
27
جو شخص دنیا کی حرص کے ساتھ بجل کو بھی جمع کرتا ہے وہ کمینہ پن کی دو برائیوں کے ساتھ متمسک اور موصوف ہوتا ہے۔
28
جو شخص لوگوں کے ساتھ حسن ظن نہیں رکھتا وہ ہر ایک سے متنفر رہتا ہے۔
29
جو شخص سچا اور وفادار دوست طلب کرتا ہو تو گویا کہ وہ معدوم چیز کی تلاش کرتا ہے۔
30
جس شخص کی نیت نیک ہوتی ہے وہ زیادہ ثواب پاتا اور نہایت لطف و آرام سے زندگی بسر کرتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
31
جس شخص کو صرف دنیا جمع کرنے کی فکر ہوتی ہے قیامت کے روز وہ نہایت شقاوت اور غم میں مبتلا ہو گا۔
32
جو شخص اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرتا ہے اس کی اولاد اس کے ساتھ نیک سلوک کرتی ہے۔
33
جس شخص کی دوستی سے تجھے نفع نہ ہو اس کی عداوت سے تجھے نقصان پہنچے گا۔
34
جو شخص اپنے احسان کو جتلاتا ہے وہ گو یا احسان نہیں کرتا۔ جو شخص اعمال صالحہ میں کوتاہی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے غم اور فکر کی بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
35
جس شخص کے دل میں کبھی پیدا ہو جاتی ہے تو نیکی اس کے نزدیک بدی اور بدی اس کی نظر میں نیکی معلوم ہوتی ہے۔
36
جو شخص اپنے نفس کی اصلاح نہیں کرتا، وہ نہایت خسارے اور نقصان میں رہتا ہے جو شخص بدطینت ہوتا ہے، اس کے مرنے پر سب لوگ خوش دل ہوتے ہیں۔
Hazrat ali 60 farman urdu aqwal e zareen Hazrat ali |
37
جو شخص آخرت کی نعمتوں کا راغب ہوتا ہے، اس کے اعمال میں اخلاص پایا جاتا ہے۔
38
جو شخص اپنا ارادہ ایسے شخص پر ظاہر کرتا ہے جو اس کا خیر خواہ نہ ہو، تو اس کی سب تدابیر بے کار جاتی ہیں۔
0 Comments