best aqwal e zareen in urdu

best aqwal e zareen in urdu

 تنگ دستی وہ بلا ہے کہ آدمی وطن میں بھی غریب اور مسافر ہے کہ کوئی نہیں پوچھتا کہ تم کون ہو۔ 


دین و ادب معقل کا نتیجہ اور حرص و بکل جہالت کا ثمرہ ہے۔ 


: تیرا مہمان اگر چہ ادنی شخص ہو مگر تو اس کی عزت کر گر چہ تو بادشاہ یا حاکم ہو، مگر اپنے باپ اور استاد کی تعظیم وعزت کیلئے کھڑا ہو جا۔


 لوگوں کو نیک کام بتلا کہ تو اس سے نیک کام کرنے والوں میں شامل ہوگا۔ شریف آدمی ایسی باتوں سے جن پر کمینہ فخر کرتا ہے باز رہتا ہے۔ 


. علم اللہ تعالیٰ کے احکام کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور زہد اُس کی طرف جانے کا راستہ آسان کر دیتا ہے۔ 


لوگوں پر رحم کر کہ اللہ تعالی تم پر رحم فرمائے ۔


 اپنے بھائی کے ساتھ امانت داری سے برتاؤ کر کے اپنی نیکی کو زندہ رکھ۔


 اپنے عیبوں پر نظر کر اور اپنے بھائی کا عیب چھپاتا کہ تو بے پردہ نہ ہو جائے۔ نیک اعمال کو اپنا رفیق بنا اور طول اہل کو اپنا دشمن بنا۔ 


اپنے نیک کاموں سے بدکار کی اصلاح کر اور اچھی بات کے ساتھ نیکی کی طرف رہنمائی کر۔ 


سچائی اور امانت کو پکڑے رہ کہ یہ بھلے لوگوں کی خصلت ہے۔ 


قناعت اختیار کر کے حرص سے اس طرح انتقام لو جیسا کہ دشمن قصاص لے کر اپنا دل ٹھنڈا کرتا ہے۔ 


بے شک اہل دوزخ وہ لوگ ہیں جو ناشکرے اور مکار ہیں اور بلاشبہ بدکار ہیں وہ جو ظالم اور دغا باز ہیں ۔


 بے شک دلوں میں برے برے خیالات گزرتے ہیں مگر سلیم عقلیں ان سے باز رہتی ہیں۔


بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ کے کئی بندے ایسے ہیں جن کو وہ اپنی بے حد و شمار نعتوں کے ساتھ نوازتا ہے کہ ان کے ذریعے دوسری مخلوق ان نعمتوں سے مستفید ہو پس جب تک وہ ان کو خرچ کرتے رہتے ہیں ان کے پاس رہتی ہیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان سے چھین کر دوسروں کو عطا کر دیتا ہے۔ 


بے شک یہ دنیا زوال و وبال، خیال اور انتقال کا گھر ہے اس کی لذات اس کی تکلیف کے مساوی ہیں اور اس کی سعادت اس کی نحوست کے ساتھ برابر نہیں۔


 بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی نافرمانیوں پر دنیا میں عذاب اس لئے مقرر فرمایا ہے کہ اپنے بندوں کو آخرت کے عذاب سے محفوظ فرمائے ۔


 بے شک انسان کا نفس اسے بری بات کا حکم کرتا ہے پس اگر کوئی اسے بے لگام کر دے تو وہ سرکش ہو جاتا اور اسے گناہوں کی طرف لے جاتا ہے۔ 


بے شک وہ مال جسے تو نے اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کر دیا وہ قیامت میں تیرے لئے ذخیرہ ہوگا اور جسے تو دنیا میں چھوڑ مرا اس سے دوسرے فائدہ اٹھائیں گے۔ سے فائدہ والا میں

Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved