جو بیت گیا اس یاد نہ کر
وہ درد دیتا بیتا کل
بہتا ہوا وہ درد سارا
جو چھوڑ گیا اپنی یادیں
انہیں یاد نہ بس چلا چل
تھام کے اپنی دل کی دنیا
چلا چل راستے اپنے
توڑ گیا جو سب وعدے
جھوٹے وعدے یاد نہ کر
مسکراتا ہوا چلا چل
چھپا کر وہ زخم سارے
جو دل پہ لگےچاہت میں
زخم لیتا ہوا چلا چل
روک سکے کہاں دم ہے اتنا
ان پتھر چٹانوں میں
انہیں چیرتا ہوا چلا چل
منزل اپنی پہچان ہے اپنی
منزل ہی شان ہے اپنی
جو بیت گیا اس یاد نہ کر
وہ درد دیتا بیتا کل
0 Comments