urdu paheliyan with answer اردو پہیلیاں اور جواب




نیچے سے اوپر جاتی ہے ؟ 

اوپر سے نیچے آتی ہے؟

 .  .آ پ کا سارا بوجھ اٹھا کر

 یونہی وہ آتی جاتی ہے * *

 جواب سیڑھی 


پھرا پڑا ہے سرخ پیالہ 

جا کر باغ سے اسے اٹھا لا 

 جواب گلاب کا پھول * * 



بھرے بال کمر میں پیٹی 

ہوگی کسی کونے میں لیٹی 

 جواب: جھاڑو


 فٹ بھر ہے اس کی لمبائی

 کل دنیا اس میں سمائی

 * * جواب دنیا کا نقشہ



سب کو دیکھے اور پہچانے

 کون ہے جو نہ اس کو جانے 

* * جواب: آنکھ *** 


ایسے اک دوجے کو بھایا 

اک کہے تو چل میں آیا 

ایک جو پیچھےرہ جاۓتو 

 دوجے کا دل بہت گھبرایا

 جواب: دروازے کے دوپٹ** **  


پانی کا اک مٹکا

پیڑ پہ ہے لٹکا

اس کو نہیں کھٹکا

جواب ۔ناریل

Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved